تھنیل کمال سے پی ٹی آئی کا صفایا۔تمام برادریوں کی مسلم لیگ ن میں شمو لیت
ڈھڈیال(سٹی رپورٹر)گھگھ یونین کونسل تھنیل کمال سے پی ٹی آئی کا صفایا۔تمام برادریوں کی مسلم لیگ ن میں شمو لیت!!کارنر میٹنگ سے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 میجر (ر) طاہر اقبال ملک اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 چوہدری سلطان حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سے وابسطہ لوگ عمران کی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں ۔ نواز شریف ہی اس ملک کے لئے امید کی کرن اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔ میٹنگ میں صوبیدار شیر، صوبیدار محمد تاج، چوہدری سجاد، محمد یعقو ب کہوٹ، خالد محمود، عظمت میکن، ماسٹر قربان، ماسٹر خالد محمود، محمد امیر، چوہدری طاہر اور سابقہ کونسلر محمد یوسف نے پی ٹی آئی کو الوداع کہتے ہوئے اپنی برادریوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ میٹنگ میں راجہ محمد ظہور اور راجہ محمد شریف بھی موجود تھے۔گھگھ میں مسلم لیگ ن کے الیکشن آفس کا افتتاح بھی کیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں