چکوال ۔ یونین کونسل بلوکسر میں آنریری ویلفیئر آفیسر کی تعیناتی

 


چکوال ۔ (راجہ محمد گلشیر )۔یونین کونسل بلوکسر تحصیل و ضلع چکوال کے ریٹائرڈ فوجی جوانوں ، بیواؤں اور یتیم بچوں کی ویلفیئر کےلئے ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ چکوال نے جمالوال سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ حوالدار محمد عمریز منگن کو یونین کونسل بلوکسر تحصیل و ضلع چکوال کا آنریری ویلفیئر آفیسر تعینات کر دیا ھے ۔ محمد عمریز منگن انتہائی درد دل رکھنے والے شفیق اور قابل ترین انسان ہیں ۔ ھم امید کرتے ہیں کہ محمد عمریز منگن اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروکار لاتے هوئے یونین کونسل بلو کسر کے رہائش پزیر سابقہ فوجیوں ، بیواؤں اور یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کےلئے ہمہ وقت اپنی خدمات عبادت و ذمہ داری سمجھ کر احسن طریقے سے سرانجام دیں گے ۔ محمد عمریز منگن سے ٹیلیفون نمبر 03015304322 پہ رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.