ملتان خورد جعلی پیر کا دھندا عروج پر، جعلی پیر لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا


طارق نامی جعلی پیر کیخلاف تھانہ ٹمن میں مقدمہ درج، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا


تلہ گنگ (شوکت ملک) تھانہ ٹمن کے علاقے ملتان خورد میں جعلی پیر کا دھندا عروج پر جعلی پیر لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا، تفصیلات کے مطابق طارق نامی جعلی پیر کالے جادو اور ٹونے کے ذریعے افضل خان نامی شخص کی زندگی اجیرن بنا دی، متاثرہ شخص کے بیٹے نعیم افضل کے مطابق ان کے والد افضل خان جوکہ گزشہ ماہ سے بیمار ہیں اور ان کا اٹھنا بیٹھنا طارق نامی شخص کیساتھ تھا جوکہ جعلی عامل ہے اور کالے جادو ٹونے کا کام کرتا ہے، گزشتہ روز والد صاحب کی اچانک طبیعت خراب ہوئی تو والد صاحب نے بتایا کہ طارق نے میرے اوپر کالا جادو کر رکھا ہے میں اس کے پاس نہ جاؤں تو مجھے شدید تکلیف ہوتی ہے، تقریباً بوقت 11 بجے والد صاحب اچانک گھر سے غائب ہو گئے، جب تلاش کرتے ہوئے طارق کی دکان پر گیا تو دیکھا والد صاحب طارق کی دکان پر بیٹھے تھے، میں نے طارق سے گلہ کیا کہ میرے والد کو بخش دیتے اس پر کالا جادو نہ کرتے آپ نے کالا جادو کر کے والد صاحب کو پابند کیا ہوا ہے تو اس بات پر طارق مشتعل ہو گیا اور مجھے کہا کہ پہلے آپ کے والد پر کالا جادو کیا تھا اب تمہاری نسل کو کالا جادو کر کے تباہ اور برباد کر دوں گا اور دھمکی دی کہ یہاں سے چلے جاؤ ورنہ تمہیں جان سے ماردوں گا، طارق نامی جعلی عامل نے کالے جادو کے زریعے دیگر لوگوں کی بھی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، متاثرہ شخص کے بیٹے نعیم افضل کی مدعیت میں تھانہ ٹمن میں مقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ ٹمن پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.