تحریک لبیک پاکستان چکوال کے زیر اہتمام بھر پور اظہار یک جہتی کشمیر ریلی منعقد نکالی گئی
چوآسیدن شاہ (بیوروچیف) مظلوم کشمیری بھائیوں اور بھارتی جارحیت ومظالم کےخلاف تحریک لبیک پاکستان چکوال کے زیر اہتمام ایک بھر پور اظہار یک جہتی کشمیر ریلی منعقد نکالی گئی ۔ جس میں ضلع امیر چکوال قاضی مختار ،ناظم اعلی ضلع چکوال اختر عطاری، سرپرست اعلیٰ ضلع چکوال پیر حسنین محمود شاہ ، ضلع الیکشن چکوال سیل اسامہ خالد، امیر پی پی 21 جناب عبدالشکور ،نائب امیر پی پی 21 صوبیدار نذیر ، عقیل احمد، ناظم خدمت خلق پی پی 21 سرپرست اعلیٰ چوآ سیدن شاہ سید طلحہ فاروق ، علامہ بلال مدنی امیر سٹی چوآ سیدن شاہ ، نائب ناظم اعلی پی پی 21 عارف سلطانی ،راجہ سہیل اختر ستی سابق امیدوار MNA،ملک عبد اللہ اعوان،محمد فیضان ، محمدفرید، محمد احسن ،خلیفہ طارق محمود صدیقی نے شرکت کی ریلی سے سابق امیدوارMPA حضرت علامہ عمر نقشبندی ،سید حسن مجتبیٰ اور پیر حسنین محمود شاہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک جنت ہے اور جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی اور کشمیر کا آخری حل جہاد ہے ۔جہاد کے بغیر کشمیر کبھی آزاد نہیں ہوگا۔جس کے لئے سپہ سالار پاکستان کو قدم اُٹھانا ہوگا ۔آخر میں کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔
کوئی تبصرے نہیں