پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد
چکوال - پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز 15 چوک سے ہوا اور بھون چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں مرکزی مسلم لیگ چکوال کے قائدین، کارکنان، سماجی رہنماؤں، نوجوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
ریلی کے اختتام پر بھون چوک میں ایک پُرجوش اجتماع منعقد ہوا، جہاں مرکزی مسلم لیگ چکوال کی قیادت نے خطاب کیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی مرکزی رہنما پاکستان مرکزی مسلم لیگ پروفیسر مفتی سعید طیب بھٹوی ، جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال عبداللہ نثار اعوان ، سماجی شخصیت و رہنما مرکزی مسلم لیگ چکوال چوہدری بلال ایوب کہوٹ ،صدر پی پی 20 زاہد خالد ، صدر تعلقات عامہ محمد شعیب منھاس ، میڈیا سیکرٹری عمار عبداللہ اعوان ، صدر ینگ سوشل میڈیا ایسوسیشن ضلع چکوال شیخ احسان اسلم ، صدر مسلم یوتھ لیگ محمد فرہاد سلیم نے شرکاء سے خطاب کیا۔
مہمان خصوصی مرکزی رہنما پروفیسر مفتی سعید طیب بھٹوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”کشمیری عوام سات دہائیوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ بھارت کا ظالمانہ تسلط کسی بھی صورت قبول نہیں، اور ہم ہر فورم پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔“
پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کے جنرل سیکرٹری عبداللہ نثار اعوان نے کہا کہ ”یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جدوجہد آزادی میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔“
ریلی کے دوران شرکاء نے پرجوش نعروں کے ذریعے اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کو روکے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
ریلی کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا، جس میں کشمیری عوام کے لیے خصوصی دع
ائیں کی گئیں۔
کوئی تبصرے نہیں