ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال ملک احمد نوازکا دفتر یونین کونسل مین بازار میں کھلی کچہری کا انعقاد

 



ڈھڈیال (مسرت جعفری)ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کی خصوصی ہدایت ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال ملک احمد نواز نے جمعرات کے روز دفتر یونین کونسل مین بازار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر عوام نے اپنے مسائل بیان کئے جنہیں ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال نے حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال ملک احمد نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروازے عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ڈھڈیال تعیناتی  کے موقع پر جرائم پیشہ افراد کینیٹ ورک کو بہت محنت کر کے توڑا ہے اور ایسے  لوگوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنی  کاوش جاری رکھوں گا جرائم پر قابو پانے کیلئے  کوشاں ہیں اور عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں یہ ایک بہت بڑا جہاد ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے جرائم پیشہ افراد کی نشاندھی کریں تاکہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.