ڈی پی او چکوال کے تھانوں کے اچانک دورے اور کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری



ڈھڈیال (نامہ نگارخصوصی۔ ڈھڈیال نیوز)آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کے تھانوں کے اچانک دورے اور کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے جمعرات کو تھانہ ڈھڈیال (SIPs) کا اچانک دورہ کیا۔جس میں انہوں نے نو تجدید (SIPs)تھانہ ڈھڈیال میں ریکارڈ تھانہ، صفائی،حوالات اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او چکوال نے مصالحتی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی اور عوام کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کیے.انہوں نے تھانہ ڈھڈیال کے تمام افسران و ملازمین سے میٹنگ کی اور انھیں آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی کی ترجیحات کے مطابق بریفنگ دی۔ڈی پی او چکوال نے تھانہ میں آئے ہوئے سائلین سے ملاقات کی۔ان کے مسائل سنے اور مناسب احکامات جاری کیے.اس موقع پر ڈی پی او چکوال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چکوال کے تمام تھانہ جات میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور تسلی بخش ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس پوری طرح متحرک ہے۔ 

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.