اہلِ کشمیر کی بے مثال جدوجہد آزادی کی مکمل تائیدکرتے ہیں، اظہر چکرال،عارف اقبال، فتح خان

 


ملک بھر کی طرح بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے بھی کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا۔چیئر مین فرینڈز آف چکوال برمنگھم چوہدری اظہر محمودچکرال،صدر چوہدری عارف اقبال،جنرل سیکرٹری ملک فتح خان نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اہلِ کشمیر کی بے مثال جدوجہد آزادی کی مکمل تائیدکرتے ہیں حقِ خودارادیت کے حصول کی راہ میں جان و مال کے نذرانے پیش کرنے والے اہلِ کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ اقوام عالم کی خاموشی نے کشمیر میں بھارت کے جبر و استبداد کو تقویت، فسطائیت کے ہاتھ مضبوط کئے ہیں اپنے کندھوں پر نازی اِزم کی تمام آلائشیں لادے ہوئے سفاک ہندو سرکار کشمیر میں انسانی و جنگی جرائم کی سیاہ تاریخ رقم کررہی ہے انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں سے فرار سے آبادی کے تناسب میں تبدیلی تک قابض بھارت سرکار ہر جرم کی مرتکب ہے اقوامِ عالم کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے میں ہی نہیں کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی پامالی کے انسداد میں بھی ناکام ہیں انہوں نے کہا کہ سرکارِ ہند کے شرمناک اقدام پر اہلِ عالم نے افسوسناک چشم پوشی اختیار کی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے اہلِ کشمیر کی امنگوں، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل سے جڑا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.