یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی ضلع چکوال کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی
چکوال (رپورٹنگ ٹیم عبدالغفور منہاس،راجہ ذوالفقار ڈھکو، شہر یار خان ) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی ضلع چکوال کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب رسل خان بابر اور ضلعی امیر جماعت اسلامی عرفان یونس ایڈوکیٹ نے کی ہر طرف کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں کی گونج سنائی دی ریلی میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا بھون چوک میں ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے رسل خان بابر ،عرفان یونس ایڈووکیٹ اور ملک افتخار احمد نے بھارتی مظالم بند کرنے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیااور اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جائے کیونکہ جب تک کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا پاکستان کی تکمیل مکمل نہیں ہو گی آج کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم پوری قوم نے دہرایا، مظلوم کشمیری قوم 200 سال سے آزادی کے لیے تڑپ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا قید خانہ ہے، کشمیر کے چھوٹے سے خطے میں 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی فوج موجود ہے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی کشمیرکے حق میں قراردادوں پر سب اندھے گونگے بہرے بنے بیٹھے ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی رپورٹس ہندوستان کے مکروہ چہرے کو دنیا میں بے نقاب کررہی ہیں۔ حکومت پاکستان جنگی جرائم میں ملوث ہندوستان کے خلاف عالمی سطح پر بھرپور سفارتی مہم منظم کرے، ہندوستان کے ساتھ تمام معاہدات منسوخ کرے اور کشمیریوں کی عملی مدد کی جائے مقررین کا کہنا تھا کہ پانچ فروری منانے کا مقصد کشمیری عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد میں اکیلے نہیں،اور آخری سانس تک کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جا ئے گی،کشمیری اس وقت تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں حکمرانوں نے حق خودارادیت کے موقف پر ہمیشہ کمزوری دکھائی ہے ،انہوںنے کہاکشمیر پاکستان کے وجود میں ایک دھڑکتا ہوئے دل کی سی حیثیت رکھتاہے، پاکستان کی نیشنل سیکورٹی پالیسی میں کشمیر کہیں بھی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ نہیں جب تک نیشنل سیکورٹی پالیسی میںکشمیر پہلی ترجیح نہیں تب تک پاکستان کا سیکیورٹی پلان نامکمل ہے،کشمیر کی آزادی کیلئے حکومت واضح روڈ میپ کا اعلان کرے انھوں نے کہا کہ، کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی ہو رہی ہے کشمیر کی آزادی کیلئے جذبہ جہاد کو تیز کیا جائے اورکشمیریوں کی مدد اور ان کی حفاظت کیلئے اقدامات کیے جائیں۔دریں اثناءنوجوانوں کی موٹر سائیکل ریلی شہریار خان کی قیادت میں سابق ناظم میاں افتخار کی رہائش گاہ سے شروع ہوئی اور بھون چوک میں جماعت اسلامی کی مرکزی ریلی میں شامل ہو گئی۔
کوئی تبصرے نہیں