پرورش سکول سسٹم ھاسٹل چک ملوک ضلع چکوال کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں چوآسیدن شاہ میں سیمینار کا انعقاد
چوآسیدن شاہ (سید طلحہ فاروق) احساس فاﺅنڈیشن چوآسیدن شاہ کے زیر اہتمام مددگار فاﺅنڈیشن چکوال کے بڑے منصوبہ پرورش سکول سسٹم ھاسٹل چک ملوک ضلع چکوال کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں مقامی سکول کی بلڈنگ میں سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں حاضرین کو بتایا گیا کہ پرورش سکول سسٹم ھاسٹل چک ملوک ضلع چکوال میں اس وقت22یتیم بچے رہائش پذیر ہیں جنکی تعلیم و تربیت ،رہائش و خوراک کا بندوبست کیا گیا ہے اور ہر سال 10بچوں کو ایڈمشن دینے کی پالیسی ڈسٹرب ہونے کا اندیشہ لاحق ہے اس ضرورت کے پیش نظر 12کنال اراضی پر بچوں کے ہاسٹل کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ خیر اور بھلائی کاکام شروع کیا جانے والا سفر جاری رہے جس کے لئے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی گئی اس مو قع پر یتیم بچوں کے ساتھ پیش آنے والے دردبھرے واقعات کے ساتھ ساتھ انکی رہائش ،خوراک اور تعلیم وتربیت پرمبنی کہانی کی دستاویزی فلم میں کارگردگی کو پیش کیا گیا جسے سیمینار میں آئے افراد نے خوب سراہا اور اس کار خیر میں حصہ لینے کے اعلانات بھی کئے۔
کوئی تبصرے نہیں