حلقہ پی پی 20 پر تحریک انصاف کے امیدوار سامنے آنا شروع ہوگئے



  چوہدری نثار عباس کی بھگوالیہ ہاؤس چکوال میں حلقہ این اے 58 کے امیدوار چوہدری ایاز امیر سے ملاقات


ڈھڈیال( ) چکوال کے صوبائی حلقہ پی پی 20 پر تحریک انصاف کے امیدوار سامنے آنا شروع ہوگئے۔ سابق چیئرمین یونین کونسل سرال چوہدری نثار عباس جو تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اس حلقہ سے الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں نے بھگوالیہ ہاؤس چکوال میں حلقہ این اے 58 کے امیدوار چوہدری ایاز امیر سے ملاقات کی جس میں تازہ ترین سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کے پینل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چوہدری ایاز امیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی ہائی کمان کرے گی۔ پارٹی جس کو بھی ٹکٹ دے گی مجھے قابلِ قبول ہوگا۔سابق چیئرمین یونین کونسل منگوال چوہدری گلستان خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔مذکورہ حلقہ سے چوہدری علی ناصر بھٹی اور چوہدری تیمور ایڈووکیٹ بھی پارٹی ٹکٹ کے امیدوار ہیں۔
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.