ڈھڈیال( نامہ نگار خصوصی۔ڈھڈیال نیوز )سابق چیئرمین یونین کونسل بھیں چوہدری غضنفر علی خان،چوہدری لیاقت علی خان اور چوہدری سعادت علی خان کے والد محترم انتقال کر گئے۔انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی گاؤں بھیں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس خان ،میجر جنرل (ر)حافظ مسروراحمد،رہنمامسلم لیگ (ن) ڈاکٹر قیصر مجید ملک،ضلع صدر مسلم لیگ (ن) چوہدری سلطان حیدر علی خان،سردار محمد خان ،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید انور بیگ ، چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ ، سابق چیئرمین شکایات سیل چکوال ملک حفیظ انجم ،معروف بزنس مین شیخ ریاض فاروقی،چوہدری یوسف تھوہا بہادر، ترجمان سردار غلام عباس خان راجہ عرفان شہزاد دھروگی، سابق چیئرمین یونین کونسلز چوہدری نثار عباس سرال، چوہدری سرفراز خان پادشاہان،چوہدری گلستان خان منگوال ، صوفی مشتاق بھٹی کجلی، چوہدری فقیر محمد چک ملوک،راجہ ارشد دھروگی، چوہدری ممتاز کہوٹ کھائی،چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) ہارون عباس جوند،ڈاکٹر اعجاز مغل،مولانا ندیم یعقوب ،ایگریکلچرل آفیسر وسیم ملک، قاضی نوید عامر اور دیگر سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات سمیت معززین علاقہ کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
کوئی تبصرے نہیں