ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی۔ ڈھڈیال نیوز) حلقہ پی پی 20 سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار محمد اشرف آصف نے کہا ہے کہ جن سیاست دانوں نے غریبوں سے روٹی کا نوالہ چھینا ہے عوام ووٹ کی طاقت سے انہیں مسترد کردیں۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ موروثی اور نااہل سیاستدانوں نے پاکستان کو مشکلات میں ڈالا۔عوام 8فروری کو مورثی سیاست دانوں کو مسترد کردیں جنہوں نے غریبوں سے دو وقت کی روٹی تک چھین لی۔ملک مقروض ہوگیا اور اس مفاد پرست ٹولے کے اثاثوں میں نا ختم ہونے والا اضافہ جاری ہے۔ قوم پہچانے یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے آپ سے روشن مستقبل چھینا ،روزگار، کاروبار چھینا اب پھر جھوٹے نعرے لگا رہے ہیں ۔نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے لیے سہانے خواب دکھا رہے ہیں ان کو ووٹ کی طاقت سے اقتدار کے ایوانوں سے ہمیشہ کے لیے نکالنا ہوگا ترقی، امن، خوشحالی کا ضامن ترازو ہے جماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک دیانت دار قیادت آپ کے دکھوں کا ازالہ کرے گی۔
کوئی تبصرے نہیں