ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ۔ ڈھڈیال نیوز) ہرڑ چوک چوہان روڈ پر کام ٹھپ ہونے سے عوام ذلیل وخوار ہوکررہ گئے۔گردوغبار کے باعث روڈ کے ساتھ گھروں کے مکینوں کاجیناحرام ہوکر رہ گیا۔15جولائی 2022 میں شروع ہونے والا یہ منصوبہ عوام کےلیے اب کسی عذاب سے کم نہیں۔ بکھرے پتھر اور اڑتی دھول نے لوگوں کا ستیاناس اور انہیں اندھا کرکے رکھ دیا ہے۔جس کمپنی نے چند ماہ قبل اس روڈ پر کام کیا اب فنڈز کی عدم فراہمی پر کام بند کیے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے روڈ پر ڈالی گئی بجری اکھڑ گئی ہے اور روڈ پر سفر کرنےوالوں کےلیے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہے۔اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر چکوال اور محکمہ ہائی وے چکوال کے افسران سے صورتحال کا فوری نوٹس لینےکا مطالبہ کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں