نوٹ چھاپنے والے " بعض" پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی
ڈھڈیال( نامہ نگارخصوصی۔ ڈھھڈیال نیوز) چکوال شہر میں نوٹ چھاپنے والے " بعض" پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی،واضح احکامات کے باوجود مختلف حیلوں بہانوں اور ہتھکنڈوں سے چھٹیوں کے باوجود تعلیم بیچنے کا سلسلہ۔حکومت پنجاب کے احکامات اور محکمہ تعلیم ضلع چکوال کے نوٹیفیکیشن کی دھجیاں اڑاتے ہوئے " بعض" پرائیویٹ تعلیمی ادارے موسم سرما کی چھٹیوں کے باوجود کھلے ہوئے ہیں۔ مختلف پروگراموں کی آڑ میں طلباء وطالبات سے پیسے بٹورے گئے ہیں اور ایک پرائیویٹ سکول کی پرنسپل تو ڈپٹی کمشنر چکوال کا نام استعمال کرکے اپنی دکانداری چمکا رہی ہے۔ چکوال شہر میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی لوٹ کھسوٹ کی تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں کہ کس طرح بعض نام نہاد پرائیویٹ تعلیمی ادارے کیسے کیسے ہتھکنڈوں اور اساتذہ کے لگے دہی بھلوں اور چاٹوں کے سٹالوں سے طلباء وطالبات کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔جلد ہی ان پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کیاجائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں