پٹرولنگ پولیس دلیل پور کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی

 



کلرکہار(عثمان اعوان) پٹرولنگ پولیس دلیل پور کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی، ناکہ بندی کے دوران 2 مختلف کاروائیوں میں ناجائز اسلحہ اور ایمونیشن برامد کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق پہلی کاروائی میں انچارج پٹرولنگ پوسٹ دلیل پور سب انسپکٹر ملک ذوالفقار حسین نے ہمراہ ٹیم دوران گشت ایک شخص توصیف ولد انور علی سکنہ سرگودھا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے1عدد کلاشنکوف بمعہ1 عدد میگزین، 25 ضرب روند برآمد کر لی جبکہ دوسری کاروائی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناصر عباس پٹرولنگ پوسٹ دلیل پور نے ہمراہ ٹیم دوران گشت ایک شخص سید گوہر عباس سکنہ سرگودھا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 عدد کلاشنکوف بمعہ 7 عدد میگزین، 45 ضرب روند برأمد کر لیئے، دونوں ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مقدمہ تھانہ کلرکہار میں درج کروا کر ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے بھجوا دیاگیا، عوامی حلقوں کی جانب سے پٹرولنگ پولیس کے سب انسپکٹر ملک ذوالفقار حسین اور عملہ کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا ہے
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.