سٹیپس سکول سسٹم سرال کیمپس میں سالانہ سپورٹس گالا کا اہتمام
ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر) واحد محمود کی بطور چیف گیسٹ شرکت
ڈھڈیال(مسرت جعفری)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن(ر) واحد محمود نے کہا ہے کہ کھیلوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد طلبہ کی کردار سازی قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے اور اہداف کے تعین کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔ سٹیپس سکول سسٹم کے ہونہار طلبہ تعلیمی لحاظ سیضلع بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سٹیپس سکول سسٹم سرال کیمپس میں سالانہ سپورٹس گالا کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سال 2022ء کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں سکول کی دو طالبات نے 95 فیصد نمبر حاصل کر کے ضلع بھر میں اسکول کا نام روشن کیا۔ انہوں نے سکول کے محنتی اور قابل اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا اور سٹیپس سکول کے اونر بریگیڈیئر (ر) نجب علی خان کے خواب کا ذکر کیا کہ اس علاقے میں ان کے سکول تعمیر کرنے کا مقصد اس علاقے کی فلاح و بہبود تھا آ۔خر میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سٹیپس سکول کی تمام ٹیم اس ادارے کی مزید کامیابی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔ انہوں نے کھیلوں میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے اس موقع پر سکول پرنسپل ماریہ رباب نے تقریب میں شامل تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔سالانہ سپورٹس گالا میں مارچ پاسٹ کے ساتھ مختلف مقابلوں کا آ غا ز ہوا۔کھیلوں کے مقابلے میں 100 میٹر ریس فراگ ریس،ریلے ریس،تھری لیگ ریس،سپون ریس،چاٹی ریس اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے تقریب میں سی ای او سٹیپس سکول سسٹم سرال کیمپس بریگیڈیر(ر) نجب خان،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ، سردار نجف حمید لطیفال، چوہدری نثار عباس سرال، چوہدری گلستان خان منگوال،چوہدری خضر عباس منگوال، شاہد عباس پرنسپل پاکستان انٹرنیشنل سکول کے علاوہ بچوں کے والدین نے بھرپور شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں