چوہدری محمد اشرف مغل منگوال کے فرزند محمد فراز علی مغل نے ماسٹر آف لاء کی ڈگری کامیابی سے مکمل کرلی
کامیابی پر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکراور اپنی ڈگری اپنے والدین کے نام کرتاہوں،محمد فراز علی مغل
دوست احباب اور اہلیان علاقہ کی جانب سے محمد فراز علی مغل اور چوہدری محمد اشرف مغل کو مبارکباددینے کا سلسلہ جاری
ڈھڈیال (خصوصی رپورٹ)چیئرمین آفیسرزیونین سی ڈی اے اسلام آباد وضلع چکوال کی سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمد اشرف مغل منگوال کے چھوٹے فرزند فراز علی نے لندن کی یونیورسٹی آف برینل سے ماسٹر آف لاء (ایل ایل ایم)کی ڈگری کامیابی سے مکمل کرلی۔گزشتہ روز یونیورسٹی کی اعلیٰ سطحی تقریب میں محمد فراز مغل کو ڈگری سے نوازاگیا۔اس موقع پر محمد فراز مغل کا کہنا تھا کہ اس کامیابی پر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں کہ جس نے کامیابی سے ہمکنار کیا اُس کے بعد اپنی ڈگری اپنے والدین کے نام کرتاہوں جن کی بدولت آج یہ کامیابی ملی۔دوست احباب اور اہلیان علاقہ کی جانب سے محمد فراز اور چوہدری محمد اشرف مغل کو مبارکباددینے کا سلسلہ جاری ہے۔
کوئی تبصرے نہیں