ملک تنویر اسلم سیتھی نے انتخابی مہم کا آغاز دیرینہ دوست شہید راجہ ماجد یوسف ڈنڈوت کی حویلی سے کردیا



چوآسیدن شاہ!مسلم لیگ ن کی قیادت زبانی دعوؤں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے،سابق صوبائی وزیر 

آمدہ قومی الیکشن میں ترقیاتی منصوبہ جات اور عوامی فلاحی منصوبوں کے بل بوتے پر اتریں گے،

مسلم لیگ ن ہمیشہ ملک معاشی ترقی لیکر آئی،ملک تنویر اسلم 

سابق صوبائی وزیر کا ڈنڈوت پہنچنے پر راجہ حامد نواز،حاجی منصف خان،راجہ یونس،

راجہ طاہرنمبردار،راجہ شہزاد اکرم،راجہ افتخار،ملک ذوالفقاراوردیگر نے پرتپاک استقبال کیا

الحاج ملک یونس،ملک نذیر نیازی،راجہ عدنان مسعود،ملک اللہ دتہ،راجہ رفیع کیانی،

ملک دلاور ممتاز وسنال اور دیگر ہمراہ تھے،مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی 

قبل ازیں ملک تنویر اسلم نے مرحومین پیر عاشق شاہ میال شریف،ملک صغیر وٹلی اور چوہدری منصف

 کی صاحبزادی کے انتقال پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،ملک یوسف پڈھ کی عیادت بھی کی 

چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)سابق صوبائی وزیر،ڈویژنل سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن وامیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 21ملک تنویر اسلم سیتھی نے قصبہ ڈنڈوت سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا،اس سلسلہ میں ملک تنویر اسلم سیتھی اپنے دیرینہ دوست راجہ ماجد یوسف مرحوم کی حویلی پہنچے جہاں ان کا استقبال راجہ حامد نواز،سابق چیئرمین حاجی منصف خان،سابق کونسلر راجہ محمد یونس،سابق کونسلر ملک ذوالفقار احمد،راجہ طاہر نمبردار،راجہ شہزاد اکرم،راجہ افتخار احمداور دیگر نے کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق چیئرمین بلدیہ چوآسیدن شاہ الحاج ملک محمد یونس،سابق ممبر ضلع کونسل ملک نذیر احمد نیازی،سابق کونسلر وجنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن تحصیل چوآسیدن شاہ راجہ عدنان مسعود،ملک اللہ دتہ اے ڈی،راجہ رفیع کیانی،ملک دلاور ممتاز وسنال بھی موجود تھے،ملک تنویراسلم سیتھی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کارکردگی اور ترقیاتی منصوبہ جات کی بنیاد پر الیکشن میں آئے گی،مسلم لیگ ن کے قائدین زبانی جمع خرچ سے نہیں عملی طور پر پاکستان کی خدمت کرتے ہیں جس کا اعتراف بین الاقوامی سطح اور دوست ممالک کی جانب سے بھی کیا جاتا ہے ہم نے ملک بچانے کی خاطر سیاسی گراف کی قربانی دی،آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے اور اگر اللہ نے موقع دیا تو حلقہ کے عوام کی باقی ماندہ محرومیاں بھی ختم کریں گے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواران کی کامیابی اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے چوتھی مرتبہ وزیر اعظم پاکستان بننے کیلئے دعا بھی کی گئی قبل ازیں ملک تنویر اسلم سیتھی نے پیر آف میال شریف سید عاشق حسین شاہ،ملک صغیر وٹلی اور حاجی منصف خان کی صاحبزادی کے انتقال پر الگ الگ لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کے بلندی درجات کیلئے دعا کی ملک تنویر اسلم سیتھی نے معروف مسلم لیگی رہنماء ملک محمد یوسف پڈھ کی عیادت بھی کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.