پاکستان کے معروف بزنس مین ظفر سپاری نجی دورہ پر برمنگھم پہنچ گئے

 

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر  )پاکستان کے معروف بزنس مین ظفر سپاری نجی دورہ پر برمنگھم پہنچ گئے ، وہ گزشتہ روز لیڈی پول روڈ برمنگھم پر واقع شیر خان دیسی ناشتہ پر پہنچے جہاں پر چوہدری عارف اقبال اور ملک فتح خان نے ملک فرقان اور دیگر چکوالینز کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔ظفر سپاری کی شیر خان دیسی ناشتہ پر دیسی ناشتہ سے تواضع کی گئی۔ بعد ازاں ظفر سپاری نے برمنگھم کے معروف ریسٹورنٹ کا معائنہ کیااورانتظامیہ کو بہترین دیسی کھانوں کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کیا کہ وہ برمنگھم میں مقیم پاکستانیوں کو ضلع چکوال کے ثقافتی کھانے اور ناشتہ فراہم کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ شیر خان دیسی ناشتہ گزشتہ کئی سالوں سے برمنگھم میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بہترین اور لذیزثقافتی کھانے فراہم کر رہا ہے۔ جس میں خالص مکھن، گھی سے بنے کھانے ،پراٹھے ، سموسے پکوڑے ،دیسی حلوہ ،چکوال گاجر اینڈ سوجی حلوہ، ساگ، چنے، مکئی کی روٹی شامل ہیں۔ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کے مختلف ممالک سے برمنگھم جانے والے افراد شیر خان دیسی ناشتہ پر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.