چوہدری طاہر اقبال آف تھنیل فتوحی ثقافتی شخصیت مہر دانش کے ہمراہ واپس ہانگ کانگ روانہ



چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر )تحریک نجات کے روح رواں اور مشرف ہٹاﺅ تحریک و چاچا وردی لہندا کیوں نئیں کے مرکزی کردار چوہدری طاہر اقبال آف تھنیل فتوحی ضلع چکوال کی مشہور ثقافتی شخصیت مہر دانش کے ہمراہ واپس ہانگ کانگ روانہ ہو گئےاہلیان علاقہ اور دیگر شخصیات نے چوہدری طاہر اقبال آف تھنیل فتوحی کو نیک تمناﺅں اور دعاﺅں کے ساتھ ہانگ کانگ کے لیے الوداع کیا۔ چوہدری طاہر اقبال آف تھنیل فتوحی ،چوہدری ایاز امیر کی ہدایت پر ان کی انتخابی مہم چلانے کے لیے چکوال پہنچے تھے جہاں انہوں نے ایاز امیر کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلائی ،چوہدری طاہر اقبال کا شمار ایاز امیر کے بااعتماد اور قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.