اظہر چکرال، راجہ سکندر اور عنصر بشیر بشیرکے اعزاز میں شیرخان دیسی ناشتہ ریسٹورنٹ پر پر تکلف عشائیہ


چکوال:مسلم لیگ ن مڈلینڈ ریجن برطانیہ کے صدر چوہدری عارف اقبال اور جنرل سیکرٹری ملک فتح خان کی جانب سے چیئرمین فرینڈز آف چکوال چوہدری اظہر محمود چکرال ،سابق کو آرڈینیٹر اوورسیز( وزیراعظم آزاد کشمیر ) راجہ سکندر اورکشمیر کنسرن یوکے کے جنرل سیکرٹری چوہدری عنصر بشیرکے اعزاز میں شیرخان دیسی ناشتہ ریسٹورنٹ پر پر تکلف عشائیہ دیاراجہ سکندر اور عنصر بشیر عمرہ کی سعادت حاصل کر کے اور چوہدری اظہر چکرال پاکستان کے سیاسی دورہ سے چند دن قبل واپس یوکے پہنچے ہیں۔ عشائیہ میں شرکت کرنے والوں میں صاحبزادہ محمد فاروق القادری جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ یوکے، نمبردار ملک غلام مرتضیٰ کھودے،ملک رضوان ربال،چوہدری گل محمد چکرال، چوہدری ارشد گوندل،سید سبط الحسن شاہ،راجہ ناصر محمودنمائندہ سمّا ٹی وی، خالد مرزا،چوہدری سرفراز،محمد آصف،ملک کامران علی،میاں ناصر محمود،راجہ محمد اصغر نمل صدر مسلم لیگ ن کونٹری،ملک فرقان،چوہدری جنید رضا،راجہ اظہر اور دیگر نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے صاحبزادہ فاروق القادری نے کیا۔ چوہدری عنصر بشیراور راجہ سکندر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرمبارک بادپیش کی گئی جب کہ چوہدری اظہر محمود چکرال نے پاکستان سے واپسی پر ملک کے موجودہ حالات پر تبصرہ کیا،چوہدری عارف اقبالِ اور ملک فتح خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.