ڈھڈیال میں صفائی کی بدترین صورتحال، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر



 ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) ڈھڈیال میں صفائی کی بدترین صورتحال، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا۔پنجاب حکومت جو صاف ستھرا پنجاب کا راگ الاپ رہی ہے لیکن نااہل انتظامیہ کی وجہ سے صورتحال اس کے برعکس ہے۔ ضلعی انتظامیہ خانہ پری کی کاروائیوں کی سب اچھا کی رپورٹس اوپر بھجوا رہی ہے لیکن چکوال شہر سمیت ضلع کے تمام بڑے قصبات گندگی سے اٹے پڑے ہیں۔ڈھڈیال میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ڈھڈیال پارک میں نصب اشیاء ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور جگہ جگہ گندگی پڑی ہوئی ہے لیکن کہیں بھی انتظامیہ کا وجود نظر نہیں آ رہا۔ قصبہ میں تجاوزات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ فٹ پاتھ ریڑھی والوں کے قبضے میں ہیں اور عوام روڈ پر چل رہی ہے۔ یہی صورتحال پوسٹ آفس روڈ اور مین بازار کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ "خراج تحسین" کی مستحق ہے جو ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.