ڈیٹکشن ٹیم نے امیر پور منگن اور ڈھوک پنجائن میں چیکنگ کے دوران چار بجلی چوروں کو پکڑ لیا
ڈھڈیال( نامہ نگار خصوصی) واپڈا سب ڈویژن ڈھڈیال کی ڈیٹکشن ٹیم نے امیر پور منگن اور ڈھوک پنجائن میں چیکنگ کے دوران چار بجلی چوروں کو پکڑ لیا ۔ غلام یسین بدر ،نیئر عباس اور محمد سلیم پر مشتمل واپڈا ڈھڈیال کی ڈیٹکشن ٹیم نے امیر پور منگن میں افتخارِ احمد ولد علی اصغر ،طارق مسعود ولد ذوالفقار احمد،خالد محمود ولد اللہ داد جبکہ ڈھوک پنجائن میں شوکت محمود ولد غلام محمد کو واپڈا کی مین پی وی سی لائن سے ڈائرکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔اطلاعات کے مطابق امیر پور منگن میں طارق مسعود مذید دو دکانداروں کو کنکشن دے کر ان سے ماہانہ ایک ہزار روپے وصول کر رہا تھا۔ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن خان پور حمزہ شاہد اور ایس ڈی او واپڈا ڈھڈیال اللّٰہ یار خان کی درخواست پر امیر پور منگن اور ڈھوک پنجائن کے بجلی چوروں کے تھانہ ڈھڈیال میں ایف آئی آر درج کرلی گئیں۔
کوئی تبصرے نہیں