بلال رشید چوہان سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ڈھوک تھنیل چوہان میں سپرد خاک


ڈھڈیال (مسرت جعفری) موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کلاس نہم کے طالب علم بلال رشید چوہان کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ڈھوک تھنیل چوہان میں سپرد خاک

 کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز ڈھوک تھنیل چوہان جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں جنرل (ر) عبدالقیوم ملک، نو منتخب ممبر قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ، سجاد حسین مائر، چوہدری شہر یار سلطان، ملک ندیم اقبال ایڈووکیٹ، سید اعجاز ہمدانی ایڈووکیٹ، چوہدری ساجد علی بیگ ایڈووکیٹ، شوکت محمود منہاس شوکی جاپان، چوہدری ظفر السلام،چوہدری نجم الحسن گوندل، سابق ناظم رانا بشیر سراج، چوہدری ضمیر ڈھاب،چوہدری سلیم رضا فم کسر، ساجد حسین گوندل، راجہ خالد محمود،چوہدری ارشد علی بیگ، مرزا محمد اشرف،سینئر صحافیوں ڈاکٹر ظہیر یوسفی، ریاض بٹ، مسرت جعفری کے علاؤہ کثیر علاقہ بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کی۔ یاد رہے کہ بلال رشید چوہان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری رشید چوہان کے صاحبزادے تھے اور منگل کے روز موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔نماز جنازہ ہر آنکھ اشک بار تھی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.