چوہدری اظہر محمود چکرال نے چوہدری ایاز امیر کی انتخابی مہم کی قیادت سنبھال لی
چکوال(ڈسٹرکٹ رپوٹر )چیئرمین فرینڈز آف چکوال برمنگھم اور چوہدری ایاز امیر کے کزن چوہدری اظہر محمود چکرال برمنگھم سے چکوال پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے حلقہ این اے58میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری ایاز امیر کی انتخابی مہم کی قیادت سنبھال لی ہے اور حلقہ کے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے شروع کر دئیے ہیں ،چوہدری اظہر محمود چکرال ایاز امیر سیکرٹریٹ پہنچے جہاں پر حلقہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی شخصیات نے ان سے ملاقاتیں کیں اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں چوہدری اظہر محمود چکرال نے حلقہ این اے58کے مختلف علاقوں کے دورے کےے جہاں پر انہوں نے سرکردہ سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور چوہدری ایاز امیر کو ووٹ دیینے کے لیے انتخابی مہم میں حصہ لیا ،چوہدری اظہر محمود چکرال نے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے58کے مسائل کے حل کے لیے چوہدری ایاز امیر کی کامیابی ضروری ہے انہوںنے کہا کہ قبل ازیں ایاز امیر نے 2002ءمیں ایم این اے منتخب ہو کر حلقہ کے دیرینہ مسائل حل کروائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا تھا۔ چکوال میں پاسپورٹ آفس کا قیام بھی چوہدری ایاز امیر کا ہی کارنامہ ہے اور آج اس عظیم کارنامہ کی بدولت ضلع بھر کی عوام مستفید ہو رہی ہے۔قبل ازیں چوہدری اظہر محمود چکرال پاکستان روانگی سے قبل برمنگھم میں چوہدری زمرد لطیفال سے ملاقات کی اور ان سے حلقہ این اے 58کے سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، چوہدری زمرد لطیفال نے چوہدری اظہر محمود چکرال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گروپ حلقہ میں چوہدری ایاز امیر کو نہ صرف بھرپور سپورٹ کرے گا بلکہ ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بھی کروائے گا۔ یاد رہے کہ چوہدری زمرد لطیفال ان دنوں برمنگھم دورے پرہیں۔
کوئی تبصرے نہیں