سابق کونسلر بلدیہ چکوال سکندر جٹ،عبدالغفار خان اور بنارس خان کی والدہ محترمہ کی رسم قل ادا کر دی گئی

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی )سابق کونسلر بلدیہ چکوال سکندر جٹ،عبدالغفار خان اور بنارس خان (بہادر ٹاؤن شہنشاہ چوک چکوال) کی والدہ محترمہ کی رسم قل ادا کر دی گئی۔ رسم قل جامع مسجد حسینیہ بہادر ٹاؤن شہنشاہ چوک میں ادا کی گئی جس میں قرآن خوانی،نعت خوانی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔رسم قل میں ہر مکتب فکر سیاسی ،سماجی ،کاروباری ،ثقافتی اور دیگر معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔علاوہ ازیں سرکردہ شخصیات کی تعزیت کیلئے ڈیرہ بہادر ٹاؤن شہنشاہ چوک آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.