چوہدری افتخار پٹواری آج نومنتخب حلقہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) صدر مسلم لیگ (ن) یونین کونسل پادشاہان چوہدری افتخار پٹواری مورخہ 27 فروری بروز منگل دن 3 بجے نومنتخب حلقہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے۔ڈیرہ سابق نائب ناظم چوہدری خالد نواز مرحوم (موہڑہ الہو) پر دیئے جانے والے استقبالیہ میں ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال، چوہدری سلطان حیدر علی خان اور یونین کونسل پادشاہان کی سرکردہ پارٹی شخصیات شرکت کریں گی۔ ارکان اسمبلی کو موہڑہ الہو مسوال چوک سے ایک ریلی میں ڈیرہ پر لایا جائے گا جس کے لیے بھرپور انتظامات جاری ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں