بھون میں فیملی پارک کا افتتاح کردیا گیا



 چکوال  ( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے تحصیل کلر کہار کے دورہ کے موقع پر بھون میں فیملی پارک کا افتتاح کیا جو تحصیل انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے فیملی پارک کے قیام کے ضمن میں تحصیل انتظامیہ کی کاوش اور میونسپل کمیٹی کی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سرکاری قطعہ اراضی سے کوڑا کرکٹ کی مکمل صفائی کر کے خوبصورت فیملی پارک بنایا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھون میں پارک کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی تھی اور اب پارک کے قیام سے مقامی آبادی کو بہتر تفریحی سہولت میسر آگئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملحقہ سکول کے بچے بھی سکول کے بعد کھیل کے لئے پارک سے استفادہ کر سکیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی انتظامیہ کو تاکید کی کہ فیملی پارک میں عمدہ صفائی کے انتظامات باقاعدگی سے کئے جائیں #

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.