ڈے کیئر سینٹرز کا قیام ترجیحی بنیادوں پر عمل میں لایا جا رہا ہے،قراۃ العین ملک


 چکوال ( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے کہا ہے کہ ضلع کی ہر تحصیل میں ہسپتالوں سمیت دیگر سرکاری اداروں میں ڈے کیئر سینٹرز کا قیام تسلسل کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر عمل میں لایا جا رہا ہے اور سرکاری اداروں میں ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کا مقصد دورانِ ڈیوٹی خواتین ملازمین کے بچوں کے لئے دیکھ بھال کی سہولت مہیا کرنا ہے ۔ انہوں نے یہ بات ٹراما سینٹر کلر کہار میں مقامی انتظامیہ کے زیر نگرانی قائم کئے گئے ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر اے سی کلر کہار اور تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے انتظامی افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے کہا کہ ڈے کیئر سینٹر میں ادارہ کی خواتین ملازمین کے بچوں کی دیکھ بھال کا انتظام کر دیا گیا ہے جس کی بدولت خواتین ملازمین مکمل یکسوئی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دے سکیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں چکوال ، تلہ گنگ اور لاوہ میں بھی ڈے کیئر سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جو متعلقہ اداروں کی خواتین ملازمین کے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے ہمہ وقتی سہولیات فراہم کر رہے ہیں 

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.