ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں 30عدد سٹیل چیئرز عطیہ

 


چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر  )معروف سماجی شخصیت اور مرکزی تاجر اتحاد کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر شوکت علی اور ان کے بھائی محمود علی نے اپنے والدین مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں 30عدد سٹیل چیئرز عطیہ کی ہیں جو او پی ڈی کے نئے بلاک میں رکھوا دی گئی ہےں۔ ڈاکٹر شوکت علی نے گزشتہ روز کرسیاں ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال ڈاکٹر انجم قدیر کے حوالے کیں۔ اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر عائشہ کے علاوہ صدر مرکزی تاجر اتحاد ملک جاوید اقبال اور جنرل سیکرٹری انجم ضیاءبھی موجود تھے۔ سٹیل چیئرز حوالگی کی تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما اور انچارج ایم پی اے سیکرٹریٹ چوہدری سلطان شہریار علی خان تھے جبکہ سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چکوال چوہدری سجاد احمد خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ایم ایس ڈاکٹر انجم قدیر نے معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر شوکت علی کا سٹیل چیئرز عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبہ ایثار کو سراہا۔ڈاکٹر انجم قدیر نے ڈاکٹر شوکت علی کی توجہ ہسپتال میں پہلے سے موجود پلاسٹک چیئرز کی طرف دلائی جو ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو چکی ہیں۔ ڈاکٹر شوکت علی نے ایم ایس کو یقین دہانی کرائی کہ وہ مذکورہ چیئرز بھی مرمت کروائیں گے۔ ڈاکٹر شوکت علی نے ہسپتال میں موجود فلٹریش پلانٹ جو کہ عرصہ دراز سے خراب پڑا ہے کے بارے میں تفصیلات طلب کر لیں اور یقین دہانی کرائی کہ وہ اس بابت بھی اپنا کردار ادا کریںگے۔ڈاکٹر شوکت علی نے اس موقع پر بتایا کہ وہ اپنے والد مرحوم پروفیسر ممتاز علی اور والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے ہسپتال میں مریضوں اورا ن کے لواحقین کے لیے سٹیل چیئرز عطیہ کر رہے ہیں

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.