قراۃ العین ملک کا تحصیل لاوہ کے دورہ کے موقع پر انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مراکز کا اچانک

 


چکوال (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر چکوال و تلہ گنگ قراۃ العین ملک نے بدھ کے روز تحصیل لاوہ کے دورہ کے موقع پر انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا جس کے دوران انہوں نے ان مراکز میں جاری امتحانی عمل اور انتظامی اعتبار سے امتحانی امیدواروں کے لئے سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز میں سیکیورٹی ، نگران عملہ کی حاضری ، ویجی لینس سسٹم ، روشنی اور پینے کے صاف پانی کے انتظامات کا بغور جائزہ لیتے ہوئے امتحانی مراکز میں مامور عملہ کو تاکید کی کہ امتحانی امیدواروں کے لئے پر سکون ماحول مستقل طور پر برقرار رکھا جائے تاکہ وہ مکمل یکسوئی کے ساتھ امتحانی عمل سے گزر سکیں ۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے اس موقع پر واضح کیا کہ امتحانی عمل کا تقدس اور شفافیت برقرار رکھنے کے لئے اچانک معائنہ کا سلسلہ امتحانات کی تکمیل تک جاری رکھا جائے گا 

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.