چلنے پھرنے سے قاصر افراد کے لیے وہیل چیئر کسی نعمت سے کم نہیں ہے،محمد ندیم



ہیلپنگ ہینڈ چکوال میں اپنے منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کی دیکھ بھال میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھتی۔ پروگرام آفیسر سید عیاض الرحمن شاہ

چکوال (نامہ نگار ) ہیلپنگ ہینڈ چکوال کے منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کے پروگرام کی جانب سے جسمانی طور پر معزور بچوں کے لیے وہیل چیئر کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں رجسٹرڈ بچوں اور والدین کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔ فزیوتھراپسٹ نادیہ شاہین نے وہیل چیئر کی اہمیت اور اسکے موثر استعمال بارے ایک معلوماتی سیشن دیا۔ سیشن میں والدین کو سکھایا گیا کہ ایک ایسا بچہ جو چلنے پھرنے سے معزور ہو اسکو وہیل چیئر کے ذریعے کس طرح محفوظ انداز میں ایک جگہ سے دوسری جگہ اور ڈھلوانی سطح سے کیسے گزارا جائے۔ ایریا منیجر ہیلپنگ ہینڈ نارتھ پنجاب محمد ندیم کا پروگرام کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہیل چیئر کے عالمی دن مقصد لوگوں میں ایک شعور بیدار کرنا ہے۔ چلنے پھرنے سے قاصر افراد کے لیے وہیل چیئر کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ ہیلپنگ ہینڈ چکوال اپنے رجسٹرڈ منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کو انکی ضرورت کے مطابق نقل و حرکت کے آلات فراہم کرتی ہے۔ معذوری خواہ کوئی سی بھی ہو مثبت سوچ کے ساتھ چلنے سے کوئی بھی معذوری راہ کی روکاوٹ نہیں بنتی ہے، ہیلپنگ ہینڈ چکوال اپنے منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کو معاشرے کا کار آمد حصہ بنانے کے لیے انہیں مختلف تربیتی ورکشاپس بھی کروا رہا ہے تاکہ یہی بچے آگے چل کر اپنی زندگی خود مختاری کے ساتھ گزار سکیں۔ منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کے پروگرام آفیسر ہیلپنگ ہینڈ چکوال سید عیاض الرحمن شاہ کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ بچوں کی تھراپی کے ساتھ ساتھ انہی بچوں کے والدین کو بھی باقاعدہ تربیت دی جاتے ہیں تاکہ والدین اپنے گھروں میں اپنے ان بچوں کا بہتر انداز میں خیال رکھ سکیں۔ ہیلپنگ ہینڈ چکوال میں اپنے منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کی دیکھ بھال میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھتی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.