عوامی مسائل کے حل میں کسی مرحلہ پر تاخیر نہ ہونے پائے،قراۃ العین ملک

 


چکوال  ( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے اپنے دفتر میں عوامی مسائل سننے کے لئے سٹیزنز فورم منعقد کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور وہ اس فورم میں عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد ان کے بلا تاخیر حل کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری نوعیت کے احکامات موقع پر ہی جاری کرتی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے حسبِ معمول منگل کے روز بھی سٹیزنز فورم کا انعقاد کر کے عوامی مسائل سنے اور ان کے ازالہ کے لئے افسران کو تاکید کی کہ عوامی مسائل پر مبنی درخواستوں پر تیز رفتار کارروائی یقینی بناتے ہوئے درخواست دہندگان کو کم از کم وقت میں ریلیف فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے بعد ازاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مؤثر ریلیف کی فراہمی کے ضمن میں سرکاری محکموں کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کا مربوط و مؤثر فیڈ بیک سسٹم کام کر رہا ہے تاکہ عوامی مسائل کے حل میں کسی مرحلہ پر تاخیر نہ ہونے پائے ۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے ضلعی انتظامیہ کا یہ عزم دہرایا کہ عوامی مسائل کے بروقت ازالہ کی ترجیح کو مقدم رکھا جائے گا 

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.