چکوال پولیس کی بڑی کارروائیاں 24 گھنٹوں میں درجنوں ملزمان گرفتار

 


چکوال (ساجد بلوچ) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، آر پی او راولپنڈی ڈویژن بابر سرفراز الپا کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال، لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی قیادت میں چکوال پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اہم کارروائیاں کیں۔ پولیس کی کارروائیوں میں 04 مجرمانِ اشتہاری اور 13 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 09 سابقہ ریکارڈ یافتہ جرائم پیشہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 04 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اور ان کے قبضے سے 04 پسٹل اور 15 روند برآمد کر لیے گئے۔ عوامی مقامات پر گداگری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 05 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ اس کے علاوہ، پولیس نے ایک گمشدہ بچے کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔ پتنگ فروشی کے خلاف کارروائی میں ایک مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ غیر قانونی گیس ریفیلنگ کے 11 مقدمات بھی درج کیے گئے۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 04 مقدمات درج کیے اور 1340 گرام چرس اور 450 بوتل شراب برآمد کر لی۔ دیگر مختلف جرائم میں ملوث 14 مزید ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین نے کامیاب کارروائیاں کرنے والے افسران کو شاباش دی اور کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چکوال پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے گی۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.