مسلم لیگ(ن) لائرز فورم چکوال کا لاء آفیسرز کی حالیہ تعیناتیوں پر شدید تحفظات کا اظہار
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) مسلم لیگ(ن) لائرز فورم چکوال نے لاء آفیسرز کی حالیہ تعیناتیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے پارٹی کےلیے انتہائی نقصان دہ قرار دیا۔ ایک عہدیدار کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پارٹی مفادات کی بجائے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے کے لیے لاء آفیسرز کی پوسٹیں جو مسلم لیگی وکلاء کا حق ہیں انہیں اپنے ذاتی مفادات کے لیے ایسے وکلاء میں بانٹ رہے ہیں جن کا مسلم لیگ(ن) سے دور دور کا تعلق نہیں۔ اس سلسلہ میں ہمارے پارلیمنٹیرینز بھی بے بس ہیں۔ چند روز قبل لگ بھگ 9 کے قریب جو لاء آفیسرز تعینات کیے گئے ہیں ان میں اکثریت تحریک انصاف اور بار پالیٹکس سے تعلق رکھتی ہے اور ان کی مسلم لیگ (ن) سے کوئی وابستگی نہیں۔ مذکورہ عہدیدار نے مزید کہا کہ وزیر قانون کے اس اقدام سے ورکرز وکلاء میں شدید غصہ اور بے چینی پائی جارہی ہے کیونکہ ان تعیناتیوں میں کسی بھی تنظیمی سطح پر مشاورت نہیں کی گئی اور اب اگر لیگی وکلاء کے تحفظات دور نہ کیے گئے تو اپنے عہدوں سے استعفوں پر غور کیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں