وائلڈ لائف رینجر چکوال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان علی ورک کی ترقی و تبادلہ،ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری پارک لاہور تعینات
محمد عمران کو میانوالی سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف رینجر چکوال تعینات کردیا گیا جو پہلے بھی بطور وائلڈ لائف انسپکٹر یہاں فرائض سر انجام دے چکے ہیں
چکوال (عبدالغفار پارس) محکمہ وائلڈ لائف رینجر چکوال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان علی ورک کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدہ پر ترقی دیکر ان کا تبادلہ چکوال سے سفاری پارک لاہور کردیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ محمد عمران کو میانوالی سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف رینجر چکوال تعینات کردیا گیا ہے،واضح رہے کہ محمد عمران کا تعلق ضلع جہلم سے ہے اور وہ اس سے پہلے بھی بطور وائلڈ لائف انسپکٹر چکوال میں اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور انکا شمار فرض شناس افسران میں کیا جاتا ہ
ے۔
کوئی تبصرے نہیں