جاتلی:موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 19سالہ نوجوان جاں بحق


جاتلی: آہدی تراٹی روڈ پر موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 19سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا حسن ولد ابرار سکنہ ڈہونگ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تراٹی چوک کے قریب سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل جسے 20سالہ شمس ولد فضل سکنہ آہدی چلا رہا تھا سے ٹکرا گیا۔ حادثہ میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ ہسپتال لے جاتے ہوئے حسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ شمس الرحمان کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.