منارہ، معدنیات سنٹر میں ہونیوالی بھرتیوں میں علاقہ ونہار نظر انداز
بھرتیاں منسوخ کر کے میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جائیں، حمید رضا سیتھی کا وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ
دھرکنہ (نامہ نگار۔ ڈھڈیال نیوز) صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کی ہدایات پر ریسکیو معدنیات سنٹر نوری پیڑا (منارہ) میں جن پوسٹوں پر بھرتیاں کی گئیں اُن میں علاقہ ونہار کے عوام کو یکسر نظر انداز کیا گیا اور تحصیل تلہ گنگ کے علاوہ دیگر علاقوں کے لوگوں کو بھرتی کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار سابق ناظم ملک حمید رضا سیتھی نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا علاقہ ونہار میں بے روزگاری نہیں تھی، کیا اہلیان علاقہ ونہار نے مسلم لیگ (ق) کو ووٹ نہیں دئیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں جس کو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ بھرتیاں منسوخ کر کے میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جائیں۔ اس بھرتی میں ایم این اے چوہدری سالک حسین کا کوئی تعلق نہیں، وہ اپنے حلقہ این اے 65 کی صحیح نمائندگی کر رہے ہیں اور ہر کام میرٹ پر کر رہے ہیں۔ نگری سیتھی تا چکی دھرکنہ روڈ کی تعمیر کا کام شروع کرانے پر ایم این اے چوہدری سالک حسین کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں