ایس او پیز پر عمل کر کے ہم کرونا جیسی قدرتی آفت سے محفوظ رکھ سکتے ہیں،حافظ عمران کھوکھر
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر۔ ڈھڈیال نیوز) اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ حافظ عمران کھوکھر کے زیر صدارت جناح ہال میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر مرکزی انجمن تاجران تحصیل تلہ گنگ حاجی ظفر اقبال،ملک افضل،صدر تاجران طفیل منہاس،صدر پٹرولیم ایسوسی ایشن حاجی سعید احمد،حاجی منظور حسین،بلال سلیم اعوان،چوہدری عامر حسین،نومی انصاری،ملک اشرف،شیخ امجد،ملک عقیل ملکوال،ملک قیصر ملکوال،ملک اعجاز سمیت تلہ گنگ کے تاجران نے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے تاجران کو حکومتی ایس او پیز پر آگاہی دی ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کر کے ہم اپنے آپ کو کرونا جیسی قدرتی آفت سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی آرڈر کے مطابق اب تاجر اپنی دکانیں شام سات بجے تک کھول سکتے ہیں سات بجے کے بعد کھلی دکانوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا حکومتی ایس او پیز کے مطابق دکاندار اپنی دکانوں کے باہر بینرز آویزاں کرے گا جس پر واضح الفاظ میں لکھا ہو گا کہ ماسک کے بغیر کسٹمر(گاہک) کو ڈیل سامان نہیں دیا جائے گا اس کے ساتھ دکاندار حضرات بھی ماسک اور سینی ٹائزر کے پابند ہونگے اس میں تمام چھوٹے بڑے دکاندار،ریڑھی بان بھی اس کے پابند ہونگے پابندی نہ کرنے والوں پر سخت کاروائی کی جائے گی جس پر تمام تاجران نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور نومنتخب صدر طفیل منہاس نے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ حافظ عمران کھوکھر کو بتایا کہ تاجران نے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے آگاہی پمفلٹ بازار میں تقسیم کیے ہیں اور انشااللہ اسی طرح انتظامیہ کے ساتھ آئندہ بھی تعاون کرینگے۔
کوئی تبصرے نہیں