اسٹیٹ بینک کا مفاد عامہ کا پیغام


اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ وہ معلومات کے حصول کے لیے صارفین کو کبھی فون نہیں کرتا۔

اسٹیٹ بینک نے مفادِ عامہ کا ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بینک معلومات کے حصول کے لیے صارفین کو کبھی فون نہیں کیا جاتا۔

پیغام میں صارفین سے کہا گیا ہے کہ کسی کو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر، اکاؤنٹ نمبر، پن نمبر یا پاس ورڈ نہ دیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کسی نقصان یا آپ کی معلومات کے غیرقانونی استعمال پر متعلقہ بینک سے رابطہ کریں۔

اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ معلومات کے حصول کے لیے آنے والے فون کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.