سردار ذوالفقار دلہہ عوامی خدمت اور ترقی کا شاندار ریکارڈ رکھتے ہیں، وسیم کرامت
ملہال مغلاں (نامہ نگار۔ ڈھڈیال نیوز) مسلم لیگ (ن) سے لوگ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے یہی سابقہ حکمرانوں کے خلاف نفرت اور احتجاج تھا یوسی ڈوہمن سے تحریک انصاف آٹھ سو ووٹوں سے کامیاب ہوئی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور گھلوال برادری کے سربراہ ملک وسیم کرامت نے پارٹی ورکرز کے اعزا ز میں منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار ذوالفقار دلہہ ایم این اے پاکستان کے ان تین پارلیمنٹرینز میں شامل ہیں جنہوں نے کبھی ملکی خزانے سے تنخواہ نہیں لی حالیہ کرونا وائرس کے دوران علاقہ کے بے روزگاروں اور غریبوں میں ذاتی جیب سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا راشن پورے حلقہ انتخاب کے ہر گاؤں ڈہوک میں تقسیم کیا سردار ذوالفقار علی خان دلہہ عوامی خدمت اور ترقی کا شاندار ریکارڈ رکھتے ہیں انشاء اللہ جلد علاقے بھر میں بے شمار ترقی ہو گی ویلج کونسلیں بااختیار ہونگی فنڈز اور منصوبے ان کے اپنے ہونگے نیا بلدیاتی نظام انقلاب کی بنیاد ہوگا وزیر اعظم عمران خان دیانت دار آدمی ہیں ان پر کوئی انگلی نہیں اٹھ سکتی چکوال میں 500بستروں کا ہسپتال،یونیورسٹی کا قیام اور رنگ روڈ کی تعمیر میگا پراجیکٹ ہیں جن پر کام ہو رہا ہے جس سے علاقائی قسمت بدل جائیگی اس موقع پر بڑے اجتماع سے سابق ناظم چوہدری محمد امین گجر،سابق کونسلر چوہدری لیاقت حسین،ملک محمد یونس،صوبیدار محمد اشرف،ملک شہزاد،راجہ حمید چھبر،ماسٹر محمد اسحاق ارڑ مغلاں اور چوہدری در محمد ایڈووکیٹ نے خطاب کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام مل کر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے اور کامیابی کے لیے جہدوجہد کریں گے۔
کوئی تبصرے نہیں