الوجود کی نئی منتخب قیادت آزادی رائے اور صحافتی اقدار کے فروغ کیلئے کام کرے گی، جے یوآئی
ضلع بھر کی نمائندہ صحافتی تنظیم کی نوجوان قیادت سے صحافیوں کو ہی نہیں بلکہ سیاسی
و سماجی حلقوں کو بھی بہت سی امیدیں وابستہ ہیں جمعیت علمائے اسلام چکوال کی جانب
سیالوجود کی منتخب کردہ قیادت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، مشترکہ بیان تلہ گنگ
(نامہ نگار۔ڈھڈیال نیوز)جمعیت علماء اسلام (ف) کی ضلعی قیادت نے آل ورکنگ جرنلسٹس
آف ڈسٹرکٹ "الوجود"کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد اور سبکدوش ہونے والے
عہدہداران کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے پیش
روقیادت کی طرح نومنتخب باڈی بھی آزادی اظہار رائے، جمہوریت اور صحافتی اقدار کے
لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سرپرست قاری
الطاف الرحمن،مرکزی رہنماء مولانا عطاء الرحمن قاسمی،سید عمران بخاری،حافظ سعید،شیخ
محمدافضل،چوہدری عبدالجبار،حافظ محمد ادریس،حافظ اسامہ سعدی،محمد انعام اللہ،قاری
عبدالقدوس،چوہدری وسیم سجاد اور دیگر نے آل ورکنگ جرنلسٹس آف ڈسٹرکٹ "الوجود"کے
نومنتخب صدربرہان غنی راجہ،جنرل سیکرٹری محبوب حسین جراح،چیف کوارڈینیٹر محمد ریاض
انجم،سینئر نائب صدر محمد عثمان اعوان،مرکزی نائب صدر فاروق عابد لاوہ،نائب صدور
عامر نواز اعوان تلہ گنگ،محمد شفیق ملک چکوال،خرم شہزاد اعوان ڈھڈیال،طارق محمود
چوآسیدن شاہ،جوائنٹ سیکرٹری مرتضٰی انجم ملک،.فنانس سیکرٹری محسن جعفری،سیکرٹری
اطلاعات سعید احمد خان، سرپرست اعلیٰ چوہدری غلام ربانی،ممبران ایگزیکٹو باڈی حاجی
ظفر اقبال ساغر،محمد ریاض بٹ،چوہدری عبدالجبارمرزا ساجد اقبال،پیرزادہ طارق مرتضٰی
ہاشمی،راجہ ثاقب عباس،ڈاکٹر نذیر بٹ،خلیل احمد شاکر،راجہ قمر عباس،اکرم نور چکڑالوی
صداقت علی خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الوجود کے دوستانہ ماحول میں انتخابات
صحافی حضرات کی جمہوریت پسند سوچ کے عکاس ہیں امید ہے کہ نئی منتخب باڈی صحافی
دوستوں کے مسائل حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی،الوجود نے ہمیشہ جمہوری اقدار
کو پروان چڑھایا اور سچ کی آواز بنا‘ ہم دعاگو اور پرامید ہیں کہ نومنتخب باڈی بھی
آزادی اظہار رائے، جمہوریت اور صحافتی اقدار کے لیے جدوجہداور عوام کے مسائل اعلیٰ
ایوانوں تک پہنچانے کا کار خیرجاری رکھے گی۔
کوئی تبصرے نہیں