ملک خالد نوابی اور حافظ محمد فاضل کیخلاف جھوٹے،من گھڑت اوربے بنیاد مقدمہ کی مذمت
چوآسیدن شاہ (سید طلحہ فاروق)چکوال میں پولیس گردی عروج پر پہنچ گئی پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع چکوال کے سینئر راہنماء اور ایک انتہائی معتبر گھرانے سے تعلق رکھنے والے ملک خالد نوابی اور حافظ محمد فاضل کے خلاف جھوٹے،من گھڑت اوربے بنیاد الزامات پر مقدمہ درج کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔اب ضلع چکوال جھوٹے پرچے درج کرنے میں اور جعلی واقعات پر پولیس گردی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف اس جھوٹے اور بے بنیادالزامات پر درج ہونے والے اس مقدمہ کی شفاف انکوئری خود ڈی پی او صاحب کریں اور جھوٹا الزام لگانے والے عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔اس سے قبل چوآسیدن شاہ میں تبلیغی جماعت کے کراچی سے آنے والے وقاص مرتضی کو ڈکیتی کے جھوٹے مقدمہ میں ملوث کیا گیا جبکہ دلیل پور کا جعلی پولیس مقابلہ میں SSG کے کمانڈو راجہ ارشد کو ماہ رمضان المبارک میں شہید کیا گیا جس سے اب ضلع چکوال میں پولیس سے عوام کا اعتماد ختم ہورہا ہے عوام نے حکام بالا سے اس سلسلہ میں راست اقدام کی اپیل کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں