اینٹی کرپشن آگاہی مہم، گورنمنٹ کالج برائے خواتین چکوال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا

چکوال (نامہ نگار۔ ڈھڈیال نیوز ) ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مقامی انتظامیہ نے اینٹی کرپشن آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کا مقصد کرپشن کے خلاف عوامی شعور بیدار کر کے انسدادِ بدعنوانی کے لئے حکومتی سطح پر کئے جانے والے اقدامات کو کامیاب بنانا ہے ۔ اس ضمن میں آگاہی سیمینار گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین چکوال میں منعقد کیا گیا  جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر نواب خان مہمان خصوصی تھے ۔ سیمینار میں پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی نمائندگی ڈاکٹر غزالہ فضل نے کی جبکہ کالج کی پرنسپل و اساتذہ اور کثیر  تعداد میں طالبات  نے بھی شرکت کی۔ اس سیمینار کا مقصد طالبات میں اسلامی تعلیمات کے مطابق ایمانداری، سچائی اور نیکی کی طرف ترغیب کو فروغ دینا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ، پرنسپل  ادارہ ، اساتذہ کرام اور طالبات سمیت مقررین  نے اپنے خطاب میں کرپشن کو لعنت قرار دیتے ہوئے اس سے بچنے اور قومی اداروں کی بہتری کے لئے حکمت عملی کو اشتراکی  بنیادوں پر آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.