فرحان ڈینیٹل کلینک ریلوے مارکیٹ پنڈی روڈ کی افتتاحی تقریب
ڈھڈیال( مسرت جعفری) فرحان ڈینیٹل کلینک ریلوے مارکیٹ پنڈی روڈ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ اس موقع پر قاری عبیداللہ نے خصوصی دعا کروائی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ، سابق ناظم رانا بشیر سراج، کاروباری شخصیت سیٹھ عدیل احمد، رانا اختر عزیز ،صوبیدار عبدالوحید مغل، حاجی کوثر عباس کے علاؤہ صحافیوں اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرحان صابر سابق انچارج ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ گیریژن ہسپتال کلر کہار کینٹ نے بتایا کہ فرحان کلینک میں دانتوں سے متعلقہ تمام بیماروں کا علاج کیا جائے گا اور دانتوں کے ایکسرے کی سہولت بھی موجود ہے۔ آخر میں صابر حسین اور ڈاکٹر فرحان صابر نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں