ہرڑ چوک چوہان روڈ پر کام کی بندش کے خلاف احتجاج کا فیصلہ

ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی ) ہرڑ چوک چوہان روڈ پر کام کی بندش کے خلاف احتجاج کا فیصلہ، مشاورت شروع کردی گئی۔مذکورہ روڈ جو اب علاقہ کی عوام کے لیے عذاب بن چکا ہے کی تعمیر کام گذشتہ چار ماہ سے ٹھپ پڑا ہے۔17 ماہ میں اس روڈ پر صرف بے ڈھنگا پتھر ہی پھینکا جاسکا۔جس نے گاڑیوں کے ٹائروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔متعدد ٹھیکیدار آئے اور ادھورا کام چھوڑ کر بھاگ گئے۔روڈ پر ڈالا گیا پتھر اب جگہ جگہ سے اکھڑ چکا ہے اور اڑتی دھول نے لوگوں کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر چکوال اور ہائی وے حکام کی توجہ متعدد بار اس مسئلہ کی جانب مبذول کرائی گئی لیکن صورتحال جوں کی توں رہی جس پر اب علاقہ کی عوام نے ہرڑ چوک پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلہ میں مشاورت اور رابطے شروع کر دئیے گئے ہیں جس کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.