سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے فوٹو اور نام استعمال کرنے سے روکے جانے کے اصولی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،عمران قیصر

 


چکوال(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی ضلع چکوال کے صدر اور امیدوار حلقہ این اے 58 چکوال چوہدری عمران قیصر عباس نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اف پاکستان کی جانب سے آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے فوٹو اور نام استعمال کرنے سے روکے جانے کے اصولی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اس اعلان سے یقینی طور پر ملک سمیت ضلع چکوال میں صاف شفاف الیکشن کے انعقاد میں مدد ملے گی۔ چوہدری عمران قیصر عباس نے مزید ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چکوال اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چکوال اور الیکشن حکام کی توجہ الیکشن کے دوران مسلم لیگ ن اور آزاد امیدواروں کے کی مہم میں سرکاری ملازمین اور افسران کی شرکت صاف شفاف الیکشن کے انعقاد میں بڑی رکاوٹ بن سکتی ہیں لہذا ایسے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.