تلہ گنگ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

 

تلہ گنگ (میڈیا سیل)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال/ تلہ گنگ کیپٹن ر واحد محمود کی ہدایت پر ڈی ایس پی تلہ گنگ سرکل سید نصیر احمد شاہ کی زیر نگرانی تلہ گنگ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،سٹی پولیس تلہ گنگ کی ٹیم خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی تلہ گنگ ضمیر حسین سب انسپکٹر,سب انسپکٹر حسن عبداللہ عارف کی قیادت میں قاضی ابوبکر ولد محمد یعقوب کو تلاش کرنے کے لئے محلہ بنگلہ نورشاہ میں واقعہ محمد اقبال عرف حسن کے گھر گئی۔چھاپہ کے دوران لیڈی کانسٹیبپان کی طرف سے گھر کی تلاشی لینے پر 3مرد اور 3خواتین حالت غیر میں برآمد،تھانہ سٹی تلہ گنگ پولیس نے تمام افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا جبکہ اقبال نامی شخص نے اشتہاری ملزم کو فرار کروا دیا۔گرفتار ہونے والوں میں حافظ محمد عمر ولد حافظ محمد عارف ساکن ڈھوک پٹواری،تجمل حسین ولد غلام حر قریشی ساکن جبی شاہ دلاور،ا م دختر سخاوت حسین ساکن محلہ رحمانیہ چکوال شہر،مسماة ف ن دختر ذوالفقار علی،ی زوجہ ذوالفقار علی ساکن پیڑہ فتحال شامل ہیں۔گرفتار مرد اور خواتین نے بتایا کہ محمد اقبال عرف حسن مردوں سے 1000/1000روپے لے کر جسم فروشی کراتا ہے۔احسن کارروائی کرنے پر ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ سٹی تلہ گنگ سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.