تلہ گنگ کے تینوں حلقوں میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

تلہ گنگ(نمائندہ خصوصی) تلہ گنگ کے تینوں حلقوں میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد تلہ گنگ کے حلقہ پی پی 22 پی پی 23 اور این اے 59 تلہ گنگ سے چودھری پرویز الٰہی محترمہ قیصرہ الہی عمار یاسر فوزیہ بہرام سردار آفتاب اکبر کے کاغذات نامزدگی مسترد ملک شہریار ملک اعجاز سردار عباس سردار منصور ٹمن سردار سلطان سردار محمد خان کرنل سلطان سرخرو۔ سردار شہروزٹمن سردار فیض ٹمن طلحہ زبیر ملک رومان عمرحبیب سمیت مسلم لیگ ن،پی ٹی آئی،پی پی پی،ٹی ایل پی،جماعت اسلامی،راہ حق پارٹی،جمیعت اسلام ف سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔کاغذات نامزدگی کے آخری دن پولیس کی بھاری نفری آر او آفس تلہ گنگ کے باہر تعینات کی گئی تھی۔جبکہ دوسری طرف کاغذات نامزدگی نہ منظور ہونے پر سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر کا کہنا تھا مجھ پر اور چوہدری پرویز الٰہی پر جو بھی اعتراضات لگا دیں میں اپنے علاقے کی خدمت کرتا رہوں گا میری کارکردگی عوام کے سامنے ہے جن کی سزا میں اور تلہ گنگ کی عوام بھگت رہے ہیں۔ لیکن میں یقین دلاتا ہو کہ اپنے علاقے اور عوام کی ترقی و فلاحی کاموں جیسے جرم سے نہ میں باز آیا ہوں اور نہ آؤں گا۔میں نہ کسی سردار کا بیٹا ہوں بلکہ ایک عام آدمی ہو اور اس پر اللّٰہ تعالی کا شکر گزار ہوں۔ تلہ گنگ کی ترقی کل بھی میرا مشن تھا ،آج بھی ہے اور ان شاءاللہ آئندہ بھی رہے گا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.